• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی اور اسپین کا غزہ جانے والے قافلے کی حفاظت کا اعلان

—تصویر بشکریہ اطالوی بحریہ
—تصویر بشکریہ اطالوی بحریہ

اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کیلئے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کےلیے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسپین اور اٹلی کی جانب سے یہ قدم گزشتہ روز یونان کے قریب صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور لیا گیا ہے۔

غزہ سمود فلوٹیلا (GSF) کا مقصد غزہ میں محصور فلسطینیوں کو امداد بنیاد ضریات سے جڑی امداد پہنچانے کی ہے۔

متعدد کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، قافلے میں شامل بہت سی کشتیوں کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ کہ ان کے ارد گر دھماکے کیے جا رہے ہیں، اور نامعلوم چیزیں پھینکی گئی ہیں، جس سے کشتیوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

امداد مہم میں شامل ان کشتیوں پر 500 سے زائد افراد سوار ہیں، جو بالکل غیر مسلح ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دیگر مملک سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے اپنے اپنے بحری فواج کو متحرک کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید