• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہری کیپسولز میں منشیات بھر کر بیچنے لگے، امریکی حکام حرکت میں آگئے

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

امریکا نے دو بھارتی شہریوں پر الزام عائد کیا ہے کہ اُنہوں نے آن لائن فارمیسی کے ذریعے جعلی دوائیاں فروخت کیں جن میں مہلک منشیات ’فینٹانائل‘ اور ’میتھ ایمفیٹامائن‘ شامل تھیں۔ 

امریکی محکمۂ خزانہ نے انکشاف کیا کہ امریکی صارفین کو لاکھوں جعلی گولیاں فراہم کرنے والے بھارتی شہریوں کی عمریں 32 سے 40 کے درمیان ہیں۔

امریکی وزارتِ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) نے بھارت میں قائم ایک آن لائن فارمیسی ’کے ایس انٹرنیشنل ٹریڈرز‘ کو بھی اِن کارروائیوں میں ملوث ہونے کے نتیجے میں بلیک لِسٹ کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف

امریکی حکام کے مطابق دونوں بھارتی شہری بھارت میں بیٹھ کر ڈومینکن ریپبلک اور امریکا میں موجود منشیات فروش نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر جعلی گولیاں فروخت کرتے تھے۔

ملزمان امریکی شہریوں کو خفیہ پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اِن منشیات بھری گولیوں کو رعایتی نِرخوں پر اصل ادویات کے طور پر پیش کرتے اور لاکھوں ڈالرز کماتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستمبر 2024ء میں بھی نیویارک کی ایک وفاقی جیوری نے دونوں بھارتی شہریوں پر منشیات سے متعلق الزامات عائد کیے تھے۔

امریکی نئی پابندیوں کے تحت دونوں ملزمان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید