• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل مال پر نصب ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال پر نصب کیا گیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارک پولیس اور نیشنل پارک سروس نے مجسمہ اجازت نامے کے مطابق نہ ہونے پر ہٹایا ہے۔

نیشنل مال پر نصب اس مجسمے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے دکھایا گیا تھا۔

اس مجسمے کے نیچے درج تحریر میں’Best Friends Forever‘ اور ٹرمپ کے مبینہ پیغامات کندہ تھے۔

ٹرمپ اور ایپسٹین کئی سال تک دوست رہے اور یہ تنقیدی فن پارہ ٹرمپ اور ایپسٹین کی پرانی دوستی پر طنز کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید