شامی صدر نے احمد الشرع کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے خطے کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں اپنے ابتدائی خطاب میں شامی صدر احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خطے میں مسلسل حملوں کی وجہ سے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شامی صدر نے کہا کہ ہم سفارتکاری کی حمایت کریں گے۔
شام ایک عرصے تک مسائل بڑھانے والے ممالک میں شامل تھا، مگر اب یہاں امن کو موقع ملنا چاہیے۔
انہوں مزیدد کہا کہ میں اسرائیل کو متنبہ کرنا چاہوں گا کہ شام پر جاری حملوں کا سلسلہ روک دے، کیوں کہ بشرالاسد کے بعد ہمارے یہاں بہتری کا کام شروع ہوگیا ہے۔