• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ میں کارروائی جاری رکھی تو جوابی اقدامات اٹھائیں گے: جاپان

جاپانی وزیراعظم شِگیرو ایشِبا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جاپانی وزیراعظم شِگیرو ایشِبا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جاپان کی وزیرِاعظم نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں کارروائی جاری رکھی تو جوابی اقدامات اٹھائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیرِاعظم شِگیرو ایشِبا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فوجی کارروائی فوری طور پر روک دے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی نہ روکنے کی صورت میں جاپان علاقائی امن کی لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

جاپانی وزیرِاعظم نے اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ اجلاس میں اسرائیل پر زور دیا وہ فوجی کارروائی فوری طور پر روک دے، یہ اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ کارروائی ہے، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان بھی 2 ریاستی حل کا حمایتی ہے، جس میں فلسطینی اور اسرائیلی اپنے اپنے مقام پر ایک ساتھ رہ سکیں، فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے یا نہیں، یہ بحث نہیں، سوال یہ ہے کہ کب تسلیم کیا جائے۔

انہوں مزید کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے، جس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور معاملے سے جڑے تمام فریق پر امن طریقے سے مسئلے کو حل کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید