عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ریڈبال کیمپ کا مقصد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری تھی۔
آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے، جس سے قبل کھلاڑی ریڈ بال کوچ اظہر محمود اور اکیڈمی کے دیگر کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں، جو 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔
عبوری ہیڈ کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمرز کو دیکھنا اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمارا مقصد تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ کھلاڑیوں میں اذان اویس اور حسین نے بہت متاثر کیا۔ کیمپ کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں پر ٹیکنیکل پوائنٹ آف ویو پر کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف چیلنجز کو مدنظر رکھ کر تیاری کی۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کنڈیشنز میں لمبی بیٹنگ کرنے کے لیے تیار کرنا مقصد تھا۔
اظہر محمود نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے ٹیسٹ میچز میں ہمیں اچھے رزلٹس ملیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ پہلا ٹیسٹ لاہور میں 12 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔