• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلیز مجھے اکیلا چھوڑ دو، عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پر برہم

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی (فوٹو گرافرز) پر برس پڑیں۔

عامر خان نے جب 60 برس کی عمر میں اپنے رشتے کا اعلان کیا اور اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو متعارف کرایا تو سب حیران رہ گئے تھے۔

عامر نے واضح کیا تھا کہ گوری کو شہرت کی خواہش ہے نہ ہی میڈیا کی توجہ پسند ہے۔ تاہم اس کے باوجود ہر بار جب وہ شہر میں نظر آتی ہیں فوٹوگرافرز ان کا پیچھا کرتے ہیں، جس نے آخرکار انہیں ناراض کر دیا۔

گوری جب چہل قدمی کے لیے نکلیں تو فوٹوگرافرز کو اپنے پیچھے دیکھ کر انہوں نے سخت جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں۔

اس سے قبل عامر خان کو ایئرپورٹ پر گوری کے ساتھ دیکھا گیا تھا، پاپرازی کے کیمروں نے ان دونوں کے درمیان ہونے والے مختصر رومانوی لمحات بھی قید کرلیے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے تھے۔

عامر خان نے حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے اپنی زندگی میں گوری کے آنے کے بعد بدلا۔

 اداکار نے کہا کہ گوری مجھے اس وقت ملی جب میں سمجھ بیٹھا تھا کہ اب میری عمر گزر چکی ہے، میں نے تھراپی شروع کی تھی اور وہاں سے سیکھا کہ پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے، تبھی آپ دوسروں کو سچ میں محبت دے سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید