معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کم کارڈیشیان کے ساتھ جھگڑے کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
ٹیلر سوئفٹ کو 2016ء میں کم کارڈیشیان سے جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
حال ہی میں ایک دستاویزی فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد گلوکارہ نے موسیقی کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
دستاویزی فلم میں مزید بتایا گیا کہ کم کارڈیشیان سے جھگڑے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور راتوں رات ان کی ساکھ خراب ہوگئی تھی تو اُنہیں یہ محسوس ہونے لگا کہ اب ایسے حالات میں وہ اپنا کیریئر نہیں بچا سکتیں۔
دستاویزی فلم کے لیے گلوکارہ کے ایک مداح سے انٹرویو بھی لیا گیا جس میں اس نے بتایا کہ وہ بھوک سے مرنے والے ایک ملین بچوں کو بچا سکتی تھیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مداح نے مزید کہا کہ جب وہ کم کارڈیشیان کے ساتھ جھگڑے میں پھنس گئی تھیں تو وہ بے اختیار تھیں اور یہ تنازع اتنا بڑھ گیا تھا کہ کسی چیز کو بھی مکمل تباہ کر سکتا تھا اور گلوکارہ اس تباہی کو روک نہیں سکتی تھیں چاہے وہ کچھ بھی کرتیں۔
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور کم کارڈیشیان کے درمیان جھگڑا کانیے ویسٹ کے ساتھ تناؤ کی وجہ سے ہوا تھا۔