• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’طیفا ان ٹربل 2‘ میں علی ظفر کس ہیروئن کے ساتھ دکھائی دیں گے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھارتی گلوکار سونو نگم اور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات اور نئے پروجیکٹ کے بارے میں بتا دیا۔

حال ہی میں ہر دلعزیز گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایک صحافی کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے بھارت میں کام کے تجربے سمیت آنے والے پروجیکٹ پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں سونو نگم جتنی مہارت سے سُر میں گانے گاتے ہیں، اتنی مہارت سے کوئی نہیں گاتا۔

گلوکار کے مطابق ہم لائیو پرفارم کرتے ہیں اس لیے جانتے ہیں کہ یہ کتنا مشکل کام ہے، لائیو پرفارم کرتے ہوئے سانس پھول جاتا ہے ایسے میں بھی سونو نگم کا سُر اِدھر اُدھر نہیں ہوتا۔

انہوں نے چلبلے اداکار رنور سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنا شرارتی رنور سنگھ لگتا ہے اتنا ہے نہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ فلم ’کل بل‘ کے دوران رنویر سنگھ سے بہت گہری دوستی ہوگئی تھی اور جب ہم کسی کے ساتھ کئی مہینوں تک کام کرتے ہیں تو ایک دوسرے کی عادات کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔

اداکار نے بھارتی اداکار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ میتھڈ ایکٹر ہے، وہ جتنی بھی شرارتیں کرتا ہے وہ اپنے کردار میں آنے کے بعد کرتا ہے ویسے وہ اتنا شرارتی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ طیفا ان ٹربل 2 سمیت ایک اور فلم پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد بڑے پردے پر دیکھیں گے۔ تاہم انہوں نے طیفہ ان ٹربل 2 سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دیں۔

واضح رہے کہ طیفا ان ٹربل علی ظفر کی پاکستانی ڈیبیو فلم تھی، جس میں ان کے مدِمقابل اداکارہ مایا علی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید