• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف ایچ ایس وائی کی مداح نکلیں

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار کترینہ کیف پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی مداح نکلیں، انہوں نے ماضی میں لاہور آ کر ملاقات کی خواہش بھی پوری کی تھی۔

پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین جو ایچ ایس وائی کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے حالیہ ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف میری بڑی فین ہیں اور وہ خصوصی طور پر لاہور آ کر مجھ سے مل چکی ہیں۔

ایچ ایس وائی کے مطابق کترینہ کیف کا یہ دورہ کسی عام سفر کا حصہ نہیں تھا بلکہ انہوں نے براہِ راست میرے لاہور اسٹوڈیو کا رُخ کیا۔ بالی ووڈ اسٹار ناصرف میرے کام سے واقف ہیں بلکہ مجھے بےحد پسند بھی کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فنکار میرے ملبوسات پہنتے ہیں مگر یہ ملاقات ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

ایچ ایس وائی پہلے ہی پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ میں کنگ آف کوٹیور کے طور پر جانے جاتے ہیں، لیکن کترینہ کیف جیسی سپر اسٹار کی تعریف نے انہیں بین الاقوامی سطح پر مزید نمایاں کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید