• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر سے ایل این جی کی درآمد 5 سال تک مؤخر کرنے کی تجویز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قطر سے ایل این جی کی درآمد 5 سال تک مؤخر کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی ضرورت سے زیادہ دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے مصطفیٰ محمود کی زیرِ صدارت اِن کیمرہ اجلاس میں کہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قطر سے ایل این جی معاہدوں پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

حکام پیٹرولیم ڈویژن نے اجلاس میں کہا کہ قطر کو تحریری طور پر کارگوز کی درآمد مؤخر کرنے کی درخواست کی جائے گی، کھپت بڑھانے کے لیے گھریلو صارفین کو ایل این جی دی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ قطر سے 2 معاہدوں کے تحت 108 ایل این جی کارگوز کے معاہدے ہیں، سالانہ کتنے کارگوز مؤخر کرنے ہیں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل این جی کی کھپت کم ہونے کی بڑی وجہ پاور سیکٹر کی طلب میں کمی بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بھی بریفنگ دی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید