• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں 10واں مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بلے بازی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور صرف 13 گیندوں پر 19 قیمتی رنز اسکور کیے جس میں 2 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔

یہ شاہین شاہ آفریدی کے کیریئر کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دسواں مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید