امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات کہی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر شاندار شخصیت ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ٹرمپ ڈونلڈ سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے امریکا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو امن کی علمبردار شخصیت قرار دیا اور پاک بھارت جنگ میں جرات مردانہ کردار پر ان کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی سے جنوب ایشیاء میں بڑا سانحہ ہونے سے روک دیا۔