• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ایشیا کپ، سپر فور مرحلہ، بھارت کیخلاف سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی20 ایشپا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی جگہ ارشدیپ سنگھ اور شرشیت رانا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کرونارتنے کی جگہ لیانگے کو شامل کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ پہلا مقابلہ ہے۔

بھارت نے سپر فور مرحلے میں اپنے دو میچز میں پاکستان اور بنگلادیش کو شکست دی ہے اور فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ سری لنکا کو اپنے دو میچز میں پاکستان اور بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

ایونٹ کا فائنل اتوار 28 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید