• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: چھوٹے طیارے کو حادثہ، مشہور آرکیٹکٹ کنگ جین یو ہلاک

برازیل میں چھوٹے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں کنگ جین یو سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ معروف آرکیٹکٹ کنگ جین یو برازیل کے جنوب مغربی علاقے میں پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

کنگ جین یو کے ہمراہ جہاز پر سوار پائلٹ اور 2 برازیلین فلم ساز لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر بھی میں ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید