• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے مسئلے پر دوستی ختم ہوجائے گی، یونان نے اسرائیلی کو خبردار کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یونان کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے مسئلے پر یونان کی اسرائیل سے گہری دوستی ختم ہوجائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے وزیرِاعظم کریوکس مٹسوٹاکیز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسرائیل کو دوستی ختم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی 7 اکتوبر 2023ء کے بعد حماس کے خلاف کارروائی درست تھی تاہم ہزاروں بچوں کے قتل کا جواز کوئی نہیں۔

کریوکس مٹسوٹاکیز نے کہا کہ ہمارے اسرائیلی سے اسٹریٹجک تعلقات ضرور ہیں مگر کھری بات یہ ہے کہ ہمیں صحیح بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کارروائیوں کا جاری رہنا اسرائیل کو ملنے والی حمایت کے خاتمے کا سبب بنے گا جو اسرائیل کے حق بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے اسرائیلی دوستوں کو پیغام دینا چاہوں گا کہ 2 ریاستی حل کو ختم کرنے کی طرف نہ جائیں ورنہ اپنے باقی اتحادیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید