• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پاکستانی کوہ پیما نادیہ آزاد نے ماؤنٹ مناسلو سر کرلی

برطانوی پاکستانی کوہ پیما نادیہ آزاد نے ماؤنٹ مناسلو سر کر لیا
برطانوی پاکستانی کوہ پیما نادیہ آزاد نے ماؤنٹ مناسلو سر کر لیا

برطانوی پاکستانی کوہ پیما نادیہ آزاد نے ماؤنٹ مناسلو سر کر لی، 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

نادیہ آزاد آج صبح 5 بجے نیپال میں واقع مناسلو کی چوٹی کے ٹاپ پر پہنچیں۔

ماؤنٹ مناسلو نادیہ آزاد کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوتھی چوٹی ہے، جس سے قبل وہ ماؤنٹ اناپورنا، ایوریسٹ اور لوٹسے کو سر کر چکی ہیں۔

نادیہ آزاد 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں، وہ اس کے علاوہ سیون سمٹس کا سلسلہ بھی سر کر چکی ہیں۔

نادیہ آزاد کوہ پیمائی کے ساتھ میراتھون رنر بھی ہیں، وہ اکتوبر میں شکاگو میراتھون میں بھی حصہ لیں گی۔

نادیہ اس سے قبل نیو یارک، برلن اور لندن میراتھون مکمل کرچکی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید