• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے: دفترِ خارجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان میں کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر یمنی پانیوں سے باہر نکل رہا ہے۔ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔

خارجہ نے کہا ہے کہ ٹینکر میں 24 پاکستانیوں سمیت کثیر ملکی عملہ سوار تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی یمن میں حکام سے رابطے کیے گئے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی مشن نے پاکستانی عملے کے اہلِ خانہ سے بھی رابطہ رکھا۔

واضح رہے کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر 10 دن پہلے اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، جہاز پر ایل پی جی موجود تھی جو یمنی پورٹ پر اتاری جانی تھی۔

مذکورہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن جا رہا تھا کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گیا، بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید