ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل کی تیاری کے لیے دبئی میں کرکٹ اکیڈمی پہنچنے والی پاکستان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو لوگوں نے دل دل پاکستان اور جیوے جیو ے پاکستان کے نعرے لگائے۔
اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی آمد پر پاکستانی فینز نے خوب نعرے لگائے اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے دل جیت لیے ہیں۔
اس موقع پر صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے پاکستانی فینز کی محبت کا بھرپور جواب دیا اور پاکستانی فینز سے ہاتھ بھی ملائے۔