• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ اور مغربی کنارے کے معاملے پر امریکی صدر کا مشورہ مت مانو: اسرائیلی انتہاپسند وزرا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی انتہاپسند وزرا نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کا مشورہ مت مانیں اور غزہ و مغربی کنارے پر قبضے کے لیے مہم جاری رکھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غیرقانونی یہودی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی نمائندگی کرنے والے دو اسرائیلی وزرا نے وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات نہ مانیں کیونکہ اس سے فلسطینی ریاست کے تصور کو تقویت ملتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ میں شامل ان دونوں انتہا پسند وزرا بیزالل اسموٹرچ اور اتمار بن گویر پر آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، ناروے اور نیدرلینڈز کی جانب سے ان کی جارحانہ پالیسیز کی وجہ سے داخلے پر پابندی لگی ہوئی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مشورہ دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے مغربی کنارے کے منصوبے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید