پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے ایشیاء کپ کے فائنل کے لیے ٹیم پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے موجود ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان آج اچھا کھیلے گا اور ٹرافی جیتے گا۔
دوسری طرف گوجرانوالہ کے پہلوان بھی بھارتی ٹیم کو فائنل میں چت کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم سے پرامید ہیں۔
پہلوانوں نے شاہین آفریدی کو داؤ پیچ بتا دیے کہ کیسے بھارتی بیٹرز کو ڈھیر کرنا ہے جبکہ بھارتی بولرز کی درگت بنانے کے لیے فخر زمان پر اپنے بھرپور بھروسے کا اظہار کیا ہے۔
ادھر سکھر میں پاک بھارت فائنل میچ میں ٹیم پاکستان کی جیت کے لیے ہندو برادری کی جانب سے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان میں موجود سکھ برادری نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی بولرز آج فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے اور ٹیم ٹائیگر آف ایشیاء بن کر ابھرے گی۔