پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے صاحبزادہ فرحان کی بیٹنگ کی تعریف کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد عامر نے کہا ہے کہ بھارتی بولر بمرا کو اتنا آسان کھیلتے ہوئے میں نے یہاں پہلا بیسٹمین دیکھا ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ اس بیٹر کا نام ہے صاحبزادہ فرحان۔
خیال رہے کہ ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 35 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بولر جسپریت بھمرا کو چھکے بھی مارے۔