اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اشارہ دے دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا فارمز ٹاک ٹاک اور ایکس کی خریداری میں دلچسپی بھی ظاہر کر دی۔
نیویارک میں امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اب ایک نئی قسم کی جنگ اور نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور دور حاضر کا سب سے اہم ہتھیار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ایکس سب سے مؤثر ہتھیار ہیں اور ایلون مسک دشمن نہیں بلکہ دوست ہے، ان سے بات کی جاسکتی ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان دو پلیٹ فارمز کو حاصل کر لیں تو ہمارا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا۔