وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل، حماس بہت جلد غزہ جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک پر پہنچ جائیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ آج اسرائیلی وزیراعظم سے21 نکاتی امن تجاویز پر بات کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ تجاویز پر قطر سے بھی بات کریں گے، معقول معاہدے کے لیے دونوں فریقوں کو کچھ نہ کچھ چھوڑنا ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہوسکتا ہے کوئی ایک فریق مذاکرات کی میز سے ناخوش جائے، امید ہے دونوں فریقین معاہدے پر رضامند ہوجائیں۔