• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل دیو نے پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا

کپل دیو : فائل فوٹو
کپل دیو : فائل فوٹو 

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کپل دیو کا کہنا تھا کہ ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا قدرتی بات ہے، جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جاکر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔

کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور انہیں اچھے پڑوسی ہونا چاہیے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستا ہے کہ بات چیت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے دونوں ملک بات چیت سے مسائل حل کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید