• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت گندم کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنانا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ گندم کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

گندم سے متعلق ریلیز پالیسی پر اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مارکیٹ میں گندم ہوگی تو آٹا یا روٹی کی قیمت مستحکم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 12 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ساڑھے 4 ماہ کے لئے یہ گندم کافی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اسی دوران نئی فصل آ جائے گی، 25 ایکڑ والے کاشتکاروں کو ڈی اے پی اور یوریا دینے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید