• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس سے فنڈنگ بل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند ہو گئے

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی کانگریس کی جانب سے فنڈنگ بِل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاستی اداروں کی بندش کے سبب روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، امریکا میں شَٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر اور سائنسی تحقیق معطل ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ محکمے بند ہونے سے امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکے گی، محکمے بند ہونے پر 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ امریکی محکموں کے شَٹ ڈاون ہونے سے روزانہ تقریباً 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ نے21 نومبر تک سرکاری کام کے لیے درکار عارضی اخراجاتی بل مسترد کر دیا ہے، ڈیموکریٹس نے صحت عامہ سے متعلق امور شامل نہ کرنے پر اس بل کی مخالفت کی تھی، ریپبلکنز نے لاکھوں امریکیوں کے لیے ختم ہونے والے ہیلتھ بینیفٹس کی توسیع سے بھی انکار کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ریپبلکنز کا مؤقف تھا کہ ہیلتھ سہولتوں کا معاملہ الگ سے حل کیا جائے، سرکاری ایجنسیوں کے لیے 1.7 کھرب ڈالر مختص کیا جانا اختلافات کا سبب ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید