فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم امریکی صدر کی غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے 20 نکاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر اور دیگر شرکا سے جامع امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ 20 نکاتی پروگرام میں فلسطینی علاقوں کے الحاق کی بات کی گئی ہے جن میں غزہ، مغربی کنارہ بشمول مشرقی یروشلم شامل ہیں۔
اس معاہدے سے قبضے کے خاتمے کے بعد امن کو راستہ ملے گا، جس سے 2 ریاستی حل کے تحت آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آسکے گا۔