• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، 22 افراد ہلاک

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

فلپائن کے وسطی علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، زلزلے کے باعث حادثات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کےلیے آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینریز روانہ کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید