• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، موٹی توندوں والے جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے فوجی جرنیلوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں بھاری بھرکم موٹی توندوں والے جنرلوں کا دور گیا۔

ورجینیا میں میرین کور بیس میں جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ اب ترقیاں کوٹے پر نہیں میریٹ پر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بنیاد پر امتیاز یا غلط کاموں کی شکایت سے نمٹنے کا طریقہ بھی تبدیل کیا جارہا ہے کیونکہ افسروں کو بہت بچ کر اقدام کرنا پڑتا ہے۔داڑھی بڑھانے پر بھی پابندی ہوگی۔

وزیر جنگ نے خبردار کیا کہ جو نئے ایجنڈے کی حمایت پر تیار نہیں، وہ فوجی مستعفی ہوجائیں۔ 

وزیر جنگ نے افسروں سے کہا کہ امن کی خاطر جنگ کے لیے تیار ہوجائیں۔ فٹنس کے تمام ٹیسٹ مردوں کے لحاظ سے ہوں گے، غیرپیشہ وارانہ جسم برداشت نہیں ہوگا۔ 

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ احمق سیاسی رہنماؤں نے غلط سمت متعین کی جس کی وجہ سے امریکا اپنے رستے سے بھٹک گیا۔ اور یہ محکمہ وار کے بجائے Woke محکمہ بن گیا۔ مگر اب یہ نہیں چلےگا۔ 

انہوں نے سیاہ فام امریکی جنرل اور خاتون ایڈمرل کو جبری نکالنے کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ جن اہلکاروں کو نکالا گیا وہ تخریب شدہ ثقافت کا حصہ تھے۔ 

تقریب میں صدر ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں شہروں میں فوجیوں کی تعیناتی اہلکاروں کی تربیت کا حصہ قراردی گئی۔ دونوں تقاریر کے دوران ہال میں خاموشی چھائی رہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید