• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (فائل فوٹو)۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (فائل فوٹو)۔

سعودی عرب نے مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کے جامع منصوبے کا خیر مقدم کیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ کیا اور امریکا کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے تاکہ غزہ کے معاملے پر جامع معاہدے پر پہنچ سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید