• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: جنوبی افریقا کے سینئر سفیر کی پیرس میں ہوٹل کے باہر سے لاش برآمد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

فرانس میں جنوبی افریقا کے سفیر اور سابق وفاقی وزیر نتھی متھیٹھوا پیرس کے ایک ہوٹل کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق 58 سالہ سفیر نے 22ویں منزل پر کمرا بک کیا تھا جس کی کھڑکی زبردستی کھولنے کے شواہد ملے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک قریبی ذریعے نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ متھیٹھوا ڈپریشن کا شکار تھے اور خدشہ ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہو۔

فرانسیسی حکام نے متھیٹھوا کی موت اور خودکشی کے خدشے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متھیٹھوا دسمبر 2023ء سے فرانس میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید