انڈو تبت بارڈر پولیس (ITBP) کی خواتین کمانڈوز نے تاریخ رقم کر دی، 14 رکنی آل وومن ٹیم نے 7,135 میٹر بلند ماونٹ نُن سر کرلیا۔
خواتین کوہ پیماؤں کی اس کامیابی کو نا صرف آئی ٹی بی پی کی کوہ پیمائی کی روایت میں ایک نیا سنہری باب قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اسے خواتین کے بااختیار ہونے کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے۔
بلند و بالا چوٹی کو حوصلے اور جرات سے فتح کرنے والی ٹیم اب اپنا اگلا ہدف دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8,848 میٹر) کو بنا چکی ہے۔
آئی ٹی بی پی کے مطابق یہ کارنامہ خواتین کی بہادری، لگن اور عزم کی جیتی جاگتی مثال ہے، جو مستقبل میں مزید بلندیاں سر کرنے کے لیے تیار ہیں۔