مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔
اسٹیج شوز، تھیٹر، ٹی وی اور فلم عمر شریف نے فن کے ہر میدان میں شہرت کمائی۔
ان کے مکالمے آج بھی لوگوں میں مسکراہٹیں بکھیر دیتے ہیں۔ عمر شریف کے اسٹیج شوز کی پرانی ویڈیوز آج بھی لوگوں کو کھل کر ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں۔
لیجنڈری کامیڈین و اداکار کو ان کی خدمات کیلئے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
عمر شریف 2 اکتوبر 2021 کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔
لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈی کنگ عمر شریف کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں مدفون ہیں۔