برطانوی حکومت نے مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈپارٹمنٹ فار ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹ (ڈی سی ایم ایس) کے مطابق سرکاری عمارتوں پر جمعہ 3 اکتوبر 2025ء کو شام 8 بجے تک پرچم نصف سرنگوں کیے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیگر ادارے اور مقامی حکام بھی اس پر عمل کر سکتے ہیں۔