خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔
تھانہ بماڑی کی حدود رنگ روڈ گڑھی قمر دین پر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے، پولیس گاڑی پر قمر دین گڑھی چوک میں ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار اور 4 شہری زخمی ہوئے۔