لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماؤں کیخلاف نیب آفس پر حملے کے مقدمے کی اخراج رپورٹ پر فیصلہ 10 اکتوبر کو سنائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی مقدمے اخراج کی رپورٹ پر سماعت کی اور عدالتی کارروائی مکمل کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا جو 10 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
ایس پی معظم علی، ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور محمد خان نے پیش ہوئے اور بطور گواہ اور تفتیشی بیان ریکارڈ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور دیگر کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ ملزموں کیخلاف ٹرائل کیلئے شواہد موجود نہیں۔
اخراج رپورٹ کےمطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کیا تھا۔