ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے مین آف دی سیریز ابھیشیک شرما نے اپنے مینٹور یووراج سنگھ کے ساتھ تقریب میں بھنگڑا ڈالا۔
ایشیا کپ میں25سالہ ابھیشیک شرما نے بطور اوپننگ بیٹر 314 رنز بنائے، اب اُن کی زندگی میں خوشی کا ایک اور موقع آیا ہے۔
بھارتی کرکٹر کی بہن کومل شرما کی شادی کی تقریب لدھیانہ میں دھوم دھام سے ہوئی، جس میں مشہور پنجابی سنگر نے لائیو پرفارمنس دی۔
تقریب میں ابھیشیک شرما کی ممکنہ گرل فرینڈ لیلیٰ فیصل بھی شریک تھی، جس نے ان کے رشتے کی افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیلیٰ فیصل ایک فیشن برانڈ کی شریک مالک ہیں، اُن کی ابھیشیک کے ساتھ ساتھ اُن کی بہن کومل سے بھی گہری دوستی ہے۔
شادی میں بھارتی کرکٹر نے اپنے بہنوئی لووش اوبرائے جیسا لباس زیب تن کیا، بھنگڑا بھی ڈالا، خاص طور پر اپنے بیٹنگ مینٹور یووراج سنگھ کے ساتھ خوب ڈانس کیا۔
شادی کی رسومات 3 اکتوبر کو امرتسر کے گردوارے میں ہوئیں، ابھیشیک شرما کے بہنوئی لدھیانہ کے بزنس مین ہیں۔