پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ میں شریک 4 پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ریلیز کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ میں شریک محمد رضوان، حسن علی، سلمان علی آغا اور ساجد خان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت پر چاروں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا سے سیریز سے قبل فرسٹ کلاس فارمیٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل چاروں کھلاڑی جنوبی افریقا سے سیریز سے پہلے قائد اعظم ٹرافی کے میچز کھیلیں گے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور ساجد خان قائد اعظم ٹرافی میں پشاور، حسن علی سیالکوٹ اور سلمان علی آغا لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔