ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے ٹرمپ کے ’غزہ امن منصوبے‘ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا ’امن منصوبہ‘ مکمل نہیں ہے، ہم اس منصوبے کے بہت سے پہلوؤں سے متفق بھی نہیں ہیں لیکن ہماری موجودہ ترجیح فلسطینی عوام کی جان بچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی اس منصوبے کی حمایت کا مطلب منصوبے کی ہر چیز سے اتفاق نہیں ہے، یہ ایک اجتماعی اقدام ہے تاکہ خونریزی کو روکا جا سکے۔
انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی حمایت کا مطلب فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کرنا اور فلسطینیوں کو غزہ واپس جانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔