صرف 21 دن میں 7 کلو وزن کم کرنے کا فارمولا سامنے آگیا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
نامور شخصیات اس فارمولے کو اپنا رہی ہیں، یہ صرف وزن ہی کم کرنے میں معاون نہیں بلکہ توانائی میں اضافے، میٹابولزم اور مجموعی صحت میں بہتری پر مشتمل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فارمولا جسم کے قدرتی نظام کو ہم آہنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی مدد سے بھوک یا غذائی کمی کے بغیر چربی گھٹائی جاسکتی ہے۔
وزن میں کمی سے جڑا یہ فارمولا کوئی کریشن ڈائٹ نہیں بلکہ متوازن اور حقیقت پسندانہ انداز ہے، جس کا مقصد جسم کو بھوکا رکھے بغیر اسمارٹ پلاننگ کے ذریعے فٹنس حاصل کرنا ہے۔
معروف غذائی ماہر رچا گنگانی کا 18، 10 ،8 ،4 اور 1 کے عنوان سے تیار کردہ فارمولا سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
جس کے مطابق روزانہ 18 گھنٹے فاسٹنگ کریں اور صرف 6 گھنٹے کے دوران کھانا کھائیں، ہر روز 10 ہزار قدم چلیں، 8 گھنٹے کی معیاری نیند لیں، روزانہ 4 لیٹر تک مائع چیزیں، جیسے پانی، ہربل چائے اور لیموں کا پانی وغیرہ جسم کا حصہ بنائیں جبکہ جسم کے ہر 1 کلو وزن کے حساب سے 1 گرام پروٹین لیں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔