• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی ایس گیمز، پاکستانی عبدالرحمان نے برانز میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ اسٹیٹس (سی آئی ایس) گیمز میں پاکستان کے عبدالرحمان نے ریسلنگ کا برانز میڈل جیت لیا۔

سی آئی ایس گیمز میں برانز میڈل کی باوٹ میں عبدالرحمان نے ترکمانستان کے عبدالمقیط نبی کو شکست دی۔

پاکستانی ریسلر نے 65 کلو گرام مقابلوں میں تیسری پوزیشن کی باؤٹ 10-5 سے جیت لی ہے۔

مقابلے فیصلہ کن باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں عبدالرحمان نے 3 اور دوسرے میں 7 ٹیکنیکل پوائنٹ لیے۔

عبدالرحمان نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میں بیلا روس کے ریسلر کو شکست دی تھی جبکہ انہیں سیمی فائنل میں کرغزستان کے کھلاڑی نے مات دی۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے عبدالرحمان کے میڈل جیتنے پر کہا کہ ریسلرز ثابت کر دیا کہ پاکستان کے پہلوان دنیا بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید