• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو: کھانسی کا شربت پینے سے 9 بچوں کی موت

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت میں مبینہ طور پر کھانسی کا شربت پینے سے 9 بچوں کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ صحت نے ریاست تامل ناڈو کی ایک مقامی کمپنی میں بننے والے کھانسی کے شربت سے ممکنہ طور پر 5 سال سے کم عمر کے 9 بچوں کی اموات کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کیے گئے ایک بیچ میں زہریلے کیمیکل ڈی ای جی (Diethylene Glycol )کی تجویز کردہ مقدار خطرناک حد تک زیادہ پائی گئی تھی۔

بھارت کی 3 ریاستوں میں کھانسی کے اس شربت کی فروخت پر پہلے ہی پابندی لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی ای جی ایک زہریلا مادہ ہے جس کا محدود استعمال صنعتوں میں بننے والے مختلف اقسام کے کیمیکلز میں ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید