• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس: بھارتی نوجوان ڈاکٹر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ہلاک

چندرشیکھر پولے — فائل فوٹو
چندرشیکھر پولے — فائل فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے بھارتی نوجوان ڈاکٹر چندرشیکھر پولے کو جمعہ کی رات گیس اسٹیشن پر دورانِ ڈیوٹی گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

نامعلوم حملہ آور نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص افریقی نژاد امریکی ہے جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا۔

چندرشیکھر یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس کا طالبعلم تھا جو بھارت کے شہر حیدرآباد سے 2023 میں امریکا آیا تھا۔ وہ بیچلر اِن ڈینٹل سرجری مکمل کرنے کے بعد ماسٹرز ڈگری حاصل کرچکا تھا اور اپنی فیلڈ میں فل ٹائم نوکری کی تلاش میں تھا تاہم وہ جزوقتی طور پر گیس اسٹیشن پر کام کر رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید