انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایک سڑک پر بہت بڑا سنک ہول بن گیا۔
سڑک کا بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا، لوگوں کی بڑی تعداد زندگی خطرے میں ڈال کر یہ منظر دیکھتی رہی۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک لگ بھگ 800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایسی صورتحال میں حکام انفرااسٹرکچر کی مرمت کر رہے ہیں تاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے امداد کے لیے ناقابل رسائی تک پہنچ ممکن بنائی جاسکے ایسے میں ایک سڑک پر بڑا سنک ہول بن گیا، جسے دیکھنے کے لیے لوگ اپنی جان جوکھو میں ڈال کر پہنچ رہے ہیں۔