روسی صدر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے، نئی دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم مودی نے صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی، پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاست سمیت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
صدر پیوٹن کل روس بھارت سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔