• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ، فاطمہ ثناء کو گراؤنڈ میں اسپرے کیوں کرنا پڑا؟

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹیم پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء سمیت دیگر کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں اسپرے کرنا پڑا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایونٹ کے چھٹے اور دونوں ٹیم کے درمیان اہم میچ میں کیڑوں نے کھلاڑیوں کی ناک میں دم کر دیا۔

میچ کے دوران ایک موقع پر دلچسپ صورتِحال پیدا ہو گئی، اڑنے والے کیڑوں کی بہتات نے گرین شرٹس کی کھلاڑیوں اور امپائرز کو پریشان کر دیا۔

ویمنز ٹیم کی کھلاڑی 28 ویں اوور میں کیڑوں کی بہتات سے تنگ آ گئیں تو پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے امپائر کی اجازت سے اسپرے منگوایا اور خود اسپرے کیا۔

فاطمہ ثناء کے اس اقدام کے باوجود صورتِ حال نہ سنبھل سکی تو 24 ویں اوور کے اختتام پر امپائر نے بگ بریک لیا، جس کے بعد میدان میں باقاعدہ اسپرے کرا کے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید