ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معتبر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائدِاعظم ٹرافی کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی۔
قائدِاعظم ٹرافی کے 68 ویں ایڈیشن کے میچز 4 شہروں پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل سے شروع ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹرافی کے دوران مختلف وینیوز پر فلیٹ پچز بنانے کا منصوبہ رد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کیوریٹرز کو اسپنر کے لیے سازگار اور گھاس والی پچز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فخر زمان، کامران غلام، شاہنواز دہانی اور یاسر خان ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے جبکہ عرفان نیازی فیصل آباد ٹیم کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔
فاٹا کی ٹیم میں خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، آصف آفریدی، عاکف جاوید، حسیب اللّٰہ، وسیم جونیئر، شاہد عزیز، ثمین گل اور زاہد محمود شامل ہیں۔
محمد رضوان پہلے راؤنڈ میں پشاور کے کپتان ہیں جبکہ حسن نواز اسلام آباد، رمیز عزیز کراچی بلیوز، عماد بٹ سیالکوٹ، سعد نسیم لاہور وائٹ اور زین عباس ملتان اور سیف اللّٰہ بنگش بہاولپور کے کپتان ہوں گے۔
فیصل آباد کے اسکواڈ میں فہیم اشرف، عبدالصمد، خرم شہزاد، فہام الحق جبکہ اسلام آباد کے ٹیم میں حارث رؤف، محمد نواز، موسیٰ خان، روحیل نذیر اور شمائل حسین شامل ہیں۔
کراچی بلیوز کی ٹیم میں میر حمزہ، ابرار احمد، شان مسعود، سعود شکیل، عمیر بن یوسف، سعد بیگ اور صائم ایوب شامل کیے گئے ہیں۔
لاہور وائٹس کی نمائندگی بابر اعظم، سلمان علی آغا، عامر جمال، طیب طاہر، عابد علی، علی زریاب، حسین طلعت، نسیم شاہ اور عبیدشاہ شامل ہیں۔
ملتان کے اسکواڈ میں عامر یامین، بسم اللّٰہ خان، عرفات منہاس، فیصل اکرم، امام الحق، کاشف علی اور سیالکوٹ کی ٹیم میں مہران ممتاز، آزان اویس، محمد ہریرہ، عبداللّٰہ شفیق، حسن علی شامل ہیں۔
پشاور کی ٹیم میں معاذ صداقت، عباس آفریدی، محمدحارث، صاحبزادہ فرحان، صفیان مقیم اور ساجدخان شامل کیے گئے ہیں۔