سعودی حکام نے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنا دیا۔
سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔
وزارتِ حج وعمرہ نے کہا کہ سعودی وژن 2030 اہداف میں زائرین کو ہر ممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔
وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے، نسک عمرہ پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔