• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی یوٹیوبر خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

خاتون سے زیادتی کے الزام میں معروف بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی پولیس نے معروف اداکار، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹیٹر اور یوٹیوبر کو پٹنہ سے گرفتار کرلیا۔

1 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مانی کے خلاف ایک خاتون کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی، جس میں زیادتی کے ساتھ دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مانی سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہوا اور لاکھوں فالوورز بنا لیے۔

سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد یوٹیوب نے بھوجپوری فلموں میں اداکاری شروع کی، جن میں سے ایک فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی۔ اس کے علاوہ ٹیلی ویژن پر آئی پی ایل میچز میں تبصرہ بھی کرتا رہا۔

متاثرہ خاتون نے  یوٹیوبر پر الزام لگایا انہوں نے جھوٹی شناخت کے ساتھ  مجھ سے دوستی کی، نشہ آور دوا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے متعدد مرتبہ زیادتی کی۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ یہ ظلم تین سال جاری رہا، جبکہ ملزم نے اسے لاکھوں روپے کا مالی نقصان بھی پہنچایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید